Baaghi TV

عرق گلاب کے کرشماتی فائدے

گلاب کا عرق گلاب کے پھول کی پتیوں سے نکلتا ہے یہ تیل خوشبویات میں استعمال ہوتا ہے عرق گلاب کو تقریبا خوشبو ادویات ذایقہ اور میک اپ کی اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے سب سے پہلے اسے مسلمانوں نی عمل تقطیر سے بنایا

آج سے کچھ عشرے قبل جب بازاری کاسمیٹکس کا رحجان نہیں تھا تو خواتین چہرے کی حفاظت اور دلکشی کے لیے قدرتی اجزا اور جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتی تھیں جس سے ان کا چہرہ تروتازہ اور شفاف رہتا تھا عرق گلابانسانی جلد کے لیے بہت ہی قیمتی تحفہ ہے ماہر امراض جلد اسے مختلف بیماریوں کے لیے استعمال کرواتے ہیں یہ جلد کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے جلد میں پانی کی صحیع مقدارقائم کرنے میں مدد دیتا ہے اورجلد سے ضرورت سے زیادہ پانی کے اخراج کو روکتا ہےجس سے جلد ملائم چمکدار رہتی ہے گرمیوں میں پسینہ زیادہ آنے سے بدبو آتی ہے اسکو کو ختم کرنے کے لیے عرق گلاب بہت مفید ہے سردیوں میں جلد خشک ہو جانے سے جلدی بیماری ایگزیما لاحق ہو جاتی ہے عرق گلاب کا استعمال اس بیماری سے بچاتا ہے

چہرے کی چھائیوں اور جھریوں سے نجات اور رنگت نکھارنے کے لیے عرق گلاب میں گلیسرین اور لیموں کا رس ملا کر لگانا انتہائی مفید ہےخواتین کے ہاتھ برتن اور کپڑے میں صابن اور سرف وغیرہ کے استعمال سے ہاتھ کھردرے ہو جاتی ہیں اس کے لیے عرق گلام میں گلیسرین ملا کر دن میں 2 سے 4 مرتبہ لگانا بہت مفید ہے پاؤں کی ایڑیوں پھٹ جائیں تو عرق گلاب میں گلیسرین ملا کر لگانے سے ٹھیک ہو جاتی ہیں

عرق گلاب زیتون اور شہد کی ساتھ ملا کر پینے سے معدہ کی حفاظت کے امور انجام دیتا ہے عرق گلاب پینے سے قبض دور ہوتی ہے اور انتڑیوں کو جراثیم سے پاک کرتا ہےماہرین نے اسے آنکھوں کا نور کہا ہے عرق گلاب جلدی امراض کے علاوہ ہر لحاظ سے انسان کے لئے بہت مفید ہے یہ خوشبودار غذا اور مشروب ہے ایک گلاس پانی میں دو چمچ شہد ار چند قطرے عرق گلاب کے ملا کر پی لیا جائے تواس سے بدن کی گرمی دور ہوتی ہے اور بدن میں چستی اور طاقت پیدا ہوتی ہے

More posts