Baaghi TV

مرکزی مسلم لیگ کی دوسرے روز بھی تقریبات،اے پی سیز،ریلیاں،شجرکاری مہم،کراچی میں کشتی ریلی

pmml

مرکزی مسلم لیگ کےزیر اہتمام "آزادی کا پیغام ،لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کا نظام” سلوگن کے تحت دوسرے روز بھی ملک گیر تقریبات کا سلسلہ جاری رہا، لاہور میں ایک پودا پاکستان کے نام کے عنوان سے شجرکاری کی گئی، کراچی میں کشتی آزادی ریلی نکالی گئی، پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،اوکاڑہ،خوشاب،تونسہ میں بھی اے پی سیز،مسلم سٹوڈنٹس لیگ کے زیر اہتمام فیصل آباد،شیخوپورہ،وہاڑی میں آزادی ریلی،مرید کے میں آزادی کیمپ، مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام جہانیاں ، رحیم یار خان ،وزیر آباد،باجوڑ میں پودے لگائے گئے.

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں لاہور میں چیئرنگ کراس پر شجرکاری کی گئی ،خدمت خلق کے چکئرمین چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر، صدر لاہور انجینئر عادل خلیق،مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل حمیدالحسن گجر و دیگر نے پودے لگائے،اس موقع پرشفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ شہری یوم آزادی کے موقع پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو سرسبز بنانے کے لئے پودے بھی ضرور لگائیں،مرکزی مسلم لیگ پی ایچ اے کے تعاون سے لاہور میں ایک لاکھ پودے لگائے گی۔ مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیرِ اہتمام ماہِ آزادی کی مناسبت سے "کشتی آزادی ریلی” کا انعقاد کیا گیا، جس میں درجنوں کشتیوں نے شرکت کی۔ کیماڑی جیٹی سے نکلنے والی کشتی ریلی میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار نے سمندر کو قومی رنگ میں رنگ دیا اور حب الوطنی کا دلکش منظر پیش کیا، کشتیوں پر سوار کارکنان اور ماہی گیروں نے "پاکستان زندہ باد” اور آزادی کے پرجوش نعرے لگائے۔پشاور میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، صدر خیبر پختونخوارانا محمد اشفاق، چیف خطیب خیبرپختونخوا محمد طیب قریشی، ایم پی اے مسلم لیگ ن ملک طارق اعوان،ج نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطا الرحمن،ے یو آئی رہنما سید یوسف شاہ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن مصباح الدین و دیگر نے شرکت کی، محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ لا الٰہ الا اللہ کی بنیاد پر یہ وطن قائم ہوا تھا اور یہی کلمہ پاکستان کی نظریاتی بنیاد ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معرکۂ حق میں فتح اور دنیا میں عزت عطا کی، ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ قیام پاکستان کے وقت اللہ سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر دم حاضر رہیں گے۔ اوکاڑہ میں اے پی سی سے مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید،حافظ محمد نعیم، قاری حفیظ اللہ بلوچ، میاں معظم چوہدری، ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی و دیگر نے خطاب کیا، حاصل پور میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ عبدالرؤف و دیگر شریک ہوئے،خوشاب اور تونسہ میں بھی آل پارٹیز کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی،مسلم سٹوڈنٹس لیگ فیصل آباد کے زیرِاہتمام یومِ آزادی کی مناسبت سے طلبہ کی ریلی نکالی گئی، شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے،ریلی میں ترکیہ اور سعودی عرب کے پرچم بھی ریلی میں نمایاں رہے۔مسلم سٹوڈنٹس لیگ شیخوپورہ کے زیر اہتمام آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا ،وہاڑی میں بھی بلدیہ ہال سے گول چوک تک مسلم سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام آزادی ریلی میں بڑی تعداد میں طلبا شریک ہوئے،ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے،مسلم سٹوڈنٹس لیگ مرید کے کے زیر اہتمام آزادی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،مسلم کڈز گولارچی کی جانب سے جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا، مسلم یوتھ لیگ کے زیرِ اہتمام وزیر آباد میں صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم نے شجر کاری مہم کے دوران پورے لگائے،مرکزی مسلم لیگ جہانیاں کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شجر کاری کا آغازکر دیا گیا،رحیم یار خان میں بھی پودے لگائے گئے،باجوڑ میں بھی مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان نے شجرکاری کا آغاز کر دیا، شہداد پور میں جشن آزادی سیمینار منعقد کیا گیا،

More posts