Baaghi TV

آر پی او ملتان کی میاں چنوں آمد

میاں چنوں آر پی او ملتان سید خرم علی میاں چنوں آمد

آر پی او ملتاں سید خرم علی اور ڈی پی او خانیوال نے میاں چنوں کا دورہ کیا جس میں ان کے ہمراہ ڈی ایس پی طارق پرویز اور ڈی ایس پی سعدیہ سعید کی شہید پولیس اہلکار محمد وقاص کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ بعد میں آر پی او ملتان سید خرم علی, ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کا میاں چنوں رمضان بازار کا دورہ, اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم, چیف آفیسر بلدیہ خداداد تارڑ, سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری اظہر کمبوہ بھی ہمراہ تھے

اس کے بعد آر پی او نے ایس ڈی پی او دفترمیں سنگین مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی مدعیان سے تفتیش میں پیشرفت اور ملزمان کی گرفتاری بارے معلومات لیں۔تفتیشی افسران تفتیش صحیح خطوطِ پر کریں۔تفتیشی افسران انصاف کے تقاضوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ڈی پی او اور ایس ڈی پی او سنگین مقدمات کی تفتیش کی نگرانی کریں۔سنگین مقدمات کے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائیں آر پی او

پرانی دشمنیوں کی صورت میں انسدادی کارروائی کریں۔سنگین مقدمات کے مدعیان کو تحفظ فراہم کریں۔ڈی پی او محمد علی وسیم اور ایس ڈی پی او راؤ طارق پرویز امن وامان کی صورتحال پر بریفننگ دی

More posts