Baaghi TV

شیو سینا اور بی جے پی ہوئی توہین عدالت کی مرتکب

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و بھارتی رکن پارلیمینٹ اسد الدین اویسی نے بابری مسجد تنازع پر شیوسینا اور بی جے پی رہنماوں کے بیانات کو توہین عدالت قراردے دیا۔

بابری مسجد کیس: فیصلہ کب متوقع…. تاریخ آگئی

اویسی کے مطابق سپریم کورٹ میں مقدمہ کی سماعت جاری ہے اور اس دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے فیصلہ کس کے حق میں ہوگا کہنا عدالت کی توہین ہے۔

انھوں نے بابری مسجد ثالثی کمیٹی کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے مکتوب کو میڈیا میں شائع کرنے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ رازداری سے تعلق رکھتا ہے اور اس طرح کا مکتوب میڈیا میں شائع ہونا صحیح نہیں ہے۔

اویسی نے کہا کہ ‘بابری مسجد تنازع پر تبصرہ کرنا بی جے پی اور شیو سینا کی عادت ہے، فیصلہ کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے مگر انتخابات کے آتے ہی یہ لوگ اس پر بیان بازی شروع کردیتے ہیں لیکن الیکشن ختم ہونے کے بعد پھر بھول جاتے ہیں۔

اسد اویسی نے کہا کہ انھیں پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف کرےگا۔

More posts