مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ہم نیا یا پرانا نہیں بلکہ قائد کا پاکستان چاہتے ہیں،نظریہ پاکستان کی ترویج، دہشتگردی ،سیاسی انتشار کے خاتمے،خدمت کی سیاست کے لئے مرکزی مسلم لیگ کا ہرکارکن متحرک ہے،30 دسمبر کو یوم تاسیس ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ 78 برسوں میں پاکستان میں جو مسائل سامنے آئے، وہ صرف اور صرف ہمارے ذاتی مقاصد اور ملک کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے چلانے کی وجہ سے آئے ،مسائل کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ملک کی ترقی کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے کا عہد کریں ،ہم ان مقاصد کی طرف آ جائیں جس مقصد کے لیے یہ پاکستان بنایا گیا تھا تاکہ ہمارا ملک خوشحال ہو، ہم طبقاتی اور لسانی کشمکش سے باہر نکل کر نظریے کی بنا پر ایک قوم بن کر اس ملک کو سنوار سکتے ہیں ،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی قوم،مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان ،سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتا ہوںکہ ایک قوم بن کر وطن عزیز پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں، تاکہ یہاں سے غربت ،افراتفری ،دہشت گردی ختم ہو،پاکستان امن کا گہوارہ بنے،معاشی طور پر مضبوط ہو اور آگے بڑھتے ہوئےعالم اسلام کی قیادت کرے.
