Baaghi TV

2025 کا فاتح پاکستان،2026 میں امت کا پشتی بن کے ابھرے گا ،خالد مسعود سندھو

khalid masood

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ 2025 کا فاتح پاکستان ،2026 میں امت کا پشتی بن کے ابھرے گا ،مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست اور بقائے پاکستان کی تحریک جاری رکھے گی، عوام کو قیادت کا اختیار دے کر بلدیاتی نظام کے ذریعہ عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے،

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر غیر معمولی عزت اور وقار حاصل ہوا ہے اور آج دنیا کے بڑے مسائل پاکستان کے کردار اور سفارتی کوششوں کے ذریعے حل ہو رہے ہیں، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ ایک دن پاکستان دنیا کا مرکز بنے گا،یہ وہی پاکستان ہے، آج دنیا پاکستان کے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار کو تسلیم کر رہی ہے،مرکزی مسلم لیگ اسی پاکستان کو مزید مضبوط، باوقار اور مستحکم بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی،مرکزی مسلم لیگ معاشرے کی اصلاح، سیاسی انتشار کے خاتمے اور ملکی سلامتی کے لیے عملی کردار ادا کرتی آ رہی ہے۔2026 میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں‌ گے، کارکن تیاری رکھیں 2026 کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے،انٹراپارٹی انتخابات کا تسلسل بھی جاری رہے گا،گلی محلے کی سطح پر ملک بھر میں خدمت کی سیاست نظر آئے گی، مرکزی مسلم لیگ پاکستان کو ترقی، استحکام اور عالمی قیادت کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے اپنا کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتی رہے گی، پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا تو ملک کی معیشت مضبوط و مستحکم ہو گی،مرکزی مسلم لیگ نے یوم تاسیس کے پروگرام میں قرارداد بقائے پاکستان پیش کر دی،ہم قوم کو متحد،ملکی دفاع کے لئے تیارو بیدار کریں گے،اہل کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے دعا گو ہیں،

More posts