Baaghi TV

ایران کا اردن پر حملہ: متعدد امریکی جہاز متاثر ہوئے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے علاقے الازرق میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے-

امریکی نشریاتی ادارےسی بی ایس نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سےبتایا کہ بدھ کی صبح اردن کے موافق السلطی ایئربیس پر ایرانی حملے میں تقریباً 8 ایف 15 جنگی طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم انہیں دوبارہ آپریشنل کردیا گیا حملے میں ایک اے 10 تھنڈر بولٹ جنگی طیارہ بھی زد میں آیا، جسے ’وارٹ ہاگ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،میزائل حملے کے نتیجے میں طیارے کا ایک پر تباہ ہوگیا۔

یہ حملہ ایران کی جانب سے امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے جوابی حملوں کی لہر کا حصہ تھا امریکا نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ ایران کی جانب سے امر یکی بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کے جواب میں اس نے 5 ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جواب میں 8 تیل بردار جہازوں، 2 جنگی بحری جہازوں اور اردن میں قائم امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا،اردن میں موجود امریکی فورسز نے ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے 30 سے زائد پیٹریاٹ میزائل فائر کیے،اردن میں واقع موافق السلطی ایئربیس امریکی فوج کے لیے خطے میں اہم فضائی مرکز ہے، جہاں امریکی فوجی طیارے اور اہلکار تعینات ہیں۔

More posts