Baaghi TV

آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دینا انصاف کے قتلِ عام کی بدترین مثال ہے،ٌخالد مسعود سندھو

khalid masood

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارتی عدالت کی جانب سے دخترانِ ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دینا بھارتی ریاستی جبر، مسلم دشمنی اور انصاف کے قتلِ عام کی بدترین مثال ہے،سیدہ آسیہ اندرابی کا واحد جرم تحریکِ تکمیلِ پاکستان اور حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرنا ہے، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لیے ایسے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کیے جا رہے ہیں، مگر تاریخ گواہ ہے کہ ظلم و جبر کے ذریعے آزادی کی تحریکوں کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکا۔

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ آسیہ اندرابی،فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو مجرم قرار دینے سے تحریکِ آزادیٔ کشمیر دبنے کے بجائے مزیدابھرے گی،سیدہ آسیہ اندرابی پر سازش اور دہشت گردی جیسے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کرنا اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت میں کشمیر کے معاملے پر عدلیہ بھی مودی سرکار کے سامنے بے بس ہو چکی ہے، کشمیری عوام پاکستان کو اپنا وکیل اور ترجمان سمجھتے ہیں، اور سیدہ آسیہ اندرابی مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی وکیل کے طور پرتوانا آواز تھیں۔ تحریکِ آزادیٔ کشمیر کی قیادت کرنے کے جرم میں پہلے انہیں گرفتار کیا گیا اور اب جھوٹے الزامات کے تحت مجرم قرار دے دیا گیا،سیدہ آسیہ اندرابی کے شوہر عاشق حسین فکتو کو بھی طویل عرصے سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑ رہی ہیں، ،مودی سرکار کی یہ بھول ہے کہ گرفتاریوں، سزاؤں اور عدالتی فیصلوں کے ذریعے وہ کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو ختم کر سکے گی،مرکزی مسلم لیگ سیدہ آسیہ اندرابی سمیت تمام کشمیری اسیران کے ساتھ کھڑی ہے.

More posts