Baaghi TV

اے بی ڈی ویلیئرز کا بگ بیش فرنچائز کے ساتھ معاہدہ

برسبین ہیٹ نے آنے والے بگ بیش کے سیزن کے دوسرے نصف حصے کیلئے اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ وہ ریٹائر ہونے والے برینڈن میک کولم کی جگہ لیں گے۔
گابا فرنچائز کے لئے دستخط کرنے پر اے بی ڈی نے کہا ، "آپ ریٹائرمنٹ کے بعد ایسے لمحوں سے گزرتے ہیں جب آپ واقعی میں کھیلنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ، پھر آپ صرف گھر میں بھی رہنا چاہتے ہیں۔ اس میں توازن رکھنا واقعی مشکل ہے۔ گھر میں رہنا اور کرکٹ میں وقت گزارنے کے معاملے میں بڑی سوچ بچار سے کام لیتا ہوں ، اور جسم قدرے بوڑھا ہوتا جا رہا ہے لہذا میں زیادہ نہیں کھیل سکتا۔
"میں کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کے دوران گھر میں رہنا پسند کرتا ہوں ، لیکن میں برسبین آنے اور تفریح ​​میں شامل ہونے کیلئے بھی بے چین تھا۔ بگ بیش دنیائے کرکٹ کے بہترین ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے اور میں کافی عرصے سے اسے فالو کر رہا ہوں ۔ اب تک میں ان تمام کھلاڑیوں سے بگ بیش اور برسبین ہیٹ کی کافی تعریف سنی ہے جو پہلے یہ ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں۔ اور میں برسبین ہیٹ کی جرسی پہننے کیلئے کافی پرجوش ہوں، بگ بیش میں کرکٹ کا معیار اچھا ہے ، اور بہت زیادہ شائقین کرکٹ میچز دیکھنے آتے ہیں”

More posts