Baaghi TV

عبداللہ گل نے ریاست کے نمائندے کی حیثیت سے مولانا کو کیا پیغام دیا

عبداللہ گل نے ریاست کے نمائندے کی حیثیت سے مولانا کو کیا پیغام دیا

باغی ٹی وی رپورٹ : تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے مولنا فضل الرحمن سے ایک طویل ملاقات کی جس میں انہوں نے مولانا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں کی سالمیت کا تحفظ ہماری سب کی ذمہ داری ہے. عبد اللہ گل نے مزید کہا کہ ریاست کے نمائندے کی حیثیت سے آپ کے پاس آیا ہوں‌ اپنی سیاست بچانے یا کسی اور مقصد کے لیے نہیں آیا..قومی اداروں کے کسی صورت بھی متنازع نہیں بنانا چاہیے. حکومت کو آپ کے جائز مطالبات تسلیم کرنے چاہییں ، تا کہ یہ ڈیڈ لاک ختم ہو، .سیاسی عدم استحکام کسی طرح بھی پاکستان کے لیے اچھا نہیں ہے.، عبداللہ گل کی مولانا سے ون ٹو ون ملاقات کافی طویل عرصہ جاری رہی جس میں سیاسی اور ملکی حالات پر سیر حاصل بات ہوئی.

More posts