Baaghi TV

عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ ملنے پرسوارا بھاسکرکی شدید تنقید

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ دینے پر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ دینے کا مطلب ہے کہ بی جے پی کو پاکستان سے محبت ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جاری متنازع شہریت قانون سی اے اے کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے شہریت متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پاکستان سے محبت ہے اسی وجہ سے انہوں نے سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ سے نواز ا ہے

سوارا بھاسکر نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی ہم جیسے لوگوں کو یعنی متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو گالیاں دیتی ہے ہم پر تشدد کرتی ہے لاٹھی چارج کرتی ہے اور دوسری طرف ایک پاکستانی گلوکار کو پدما شری ایوارڈ سے نوازتی ہے

اداکارہ نے کہا کہ عدنان سمیع نے حکومت کا دل اور ذہن دونوں جیت لیا ہے جب ہی تواس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے اور ہم سے ہمارا حق چھینا جارہا ہےانہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو ہر طرف صرف پاکستان ہی نظر آتا ہےمودی سرکار نفرت کی سیاست پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی

اداکارہ نے بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورجیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیلاش وجےکو بھی اپنی ہندوستانی شہریت کے کاغذات دکھانے چاہئیں کیونکہ وہ تو بنگلادیشی کھانا ’پوہ‘ کھاتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں

یاد رہے کہ بھارت میں 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر 141 افراد کو مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے پر پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور ان افراد میں سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع بھی شامل ہیں

More posts