Baaghi TV

افغانستان، بم دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 100ہو گئی

افغانستان میں بدھ کی صبح ہونے والے زوردار بم دھماکہ میں زخمیوں کی تعداد 100تک پہنچ گئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔زخمی ہونے والوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے۔
افغانستان میں زور دار دھماکہ،34زخمی
طالبان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کی صبح افغان دارالحکومت کابل میں زبردست دھماکہ ہوا ۔ جولائی 2019ءسے لے کر اب تک 1500سے زائد افغان شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

More posts