Baaghi TV

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری منشیات بر آمد کر لی گئی

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کاروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران مسافر کے ٹرالی بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئیں

برآمد ہونے والی منشیات میں 1.376کلو گرام ہیروئن اور 202 گرام آئس شامل ہیں۔ملزم بنام نزیر گل جو کہ خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے لاہور سے بحرین جا رہا تھا۔ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

More posts