Baaghi TV

امریکی ائر لائنز کو جرمانے پر مہوش حیات کا خوشی کا اظہار

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کاامریکی حکام کی جانب سے مسلمان مسافروں سے امتیازی سلوک برتنے پرامریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر جرمانہ عائد کرنے کے اقدام پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتی نظر آ رہی ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے امریکی حکام کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے حالات کی وجہ سے ہی ہم آج اس مقام تک آن پہنچے ہیں اب خیالات کو بدلنا ہوگا لوگوں کو آپس میں مذہب پس منظر اور ان کے ظاہری حلیے سے قطع نظر ایک دوسرے سے رواداری اختیار کرنی پڑے گی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلٹا ایئرلائنز تین مسافروں کو جہازوں سے اتار کر متعصبانہ رویہ اپنانے اور امتیازی سلوک کے قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی تاہم اس ضمن میں امریکی محکمہ نقل و حمل کی جانب سے امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر مسلمان مسافروں کو طیارے سے اتارنے اور امتيازی سلوک روا رکھنے پر 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا

More posts