Baaghi TV

امریکی فوج کی جاپان میں موجودگی پر روس کو کیوں تحفظات

امریکی فوج کی جاپانی میں موجودگی پر روس کو کیوں تحفظات

تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ جاپانی سرزمین پر امریکی فوج کی موجودگی روس اور جاپان کے مابین قریبی تعلقات کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ماسکو جاپان میں امریکی فوج کی موجودگی کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

امریکی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں دونوں ممالک کے مابین باہمی سلامتی کے معاہدے کے تحت تقریبا 54 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔

لاوروف نے وسطی جاپان کے ناگویا میں’جی 20 ‘کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ امریکی فوج جاپان ۔ روس تعلقات کے تعلقات کے معیار کو بہتر بنانے کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔

ٹوکیو اور ماسکو کے درمیان تعلقات چار متنازعہ کوریل جزیروں کی وجہ سے بھی کشیدہ ہیں۔ ان جزیریوں پر دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر سوویت یونین نے قبضہ کرلیا تھا جب کہ جاپان نے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ جا پان امریکا کا نان ناٹو اتحادی ہے. امریکا کے ٹوکیو جاپان کے ساتھ ،عسکری ، معاشی اور اقتصادی تعلقات ہیں.

More posts