Baaghi TV

امریکی صدر بھی مواخذے سے بھاگنے لگے

امریکی صدر بھی مواخذے سے بھاگنے لگے

تفصیلات لے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کی سماعت میں شرکت نہیں کریں گے۔

امریکی ایوان صدد وائٹ ہاؤس کے وکیل پٹ سپلونی نے ایوان نمائندگان میں جوڈیشری کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین جیری نیڈلر کو لکھے گئے ایک خط میں یہ بات کہی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کے وکیل غیر مناسب عمل والے اور ٹرمپ کے تعصب سے دوچار ڈیموکریٹ غلبہ والی کمیٹی کی اگلی سماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں ابھی تک گواہوں کو نامزد نہیں کیا گیا ہے، تاہم انہوں نے تمام سماعتوں میں وائٹ ہاؤس کی شرکت کو مسترد نہیں کیا۔توقع کی جارہی ہے کہ کمیٹی مواخذے کے جن مضامین پر غور کرے گی ان میں طاقت کے ناجائز استعمال، رشوت ستانی، کانگریس کی توہین اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ شامل ہے۔

More posts