Baaghi TV

قبضہ گروپ کے خلاف لاہور پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر اندرون شہر ناجائز تعمیرات کے خلاف کامیاب ایکشن
کشمیری گیٹ میں غیر قانونی زیر تعمیر کثیر المنزلہ پلازہ سر بمہر کر دیا گیا. پولیس،والڈ سٹی اتھارٹی،ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نےمشترکہ آپریشن میں حصہ لیا۔
والڈ سٹی اتھارٹی کی 02کنال اراضی اور غیر قانونی سٹرکچر کی مالیت 03 ارب روپے سے زائد ہے۔پلازہ بدنام زمانہ طیفی بٹ قبضہ گروپ نےناجائز تجاوزات کے طور پر غیر قانونی تعمیر کیا۔سی سی پی او لاہور
لاہور میں اب قبضہ مافیا کے لئے کوئی جگہ نہیں،شہریوں کی املاک پر کسی کو قابض نہیں ہونے دیں گے۔غلام محمود ڈوگر
سی سی پی او لاہور کی قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سٹی کو شاباش۔ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سٹی کی زیر نگرانی ناجائز تجازات کے خلاف علی الصبح آپریشن کیا گیا۔اینٹی رائٹ فورس،ایلیٹ فورس،02 ڈی ایس پی،09 ایس ایچ اوز اور سینکڑوں جوانوں نےاینٹی تجاوزات آپریشن کو مکمل سکیورٹی فراہم کی۔
علاقے کو آپریشن سے قبل مکمل طور پر گھیرے میں لیا گیا،بلند عمارات پر پولیس جوان تعینات رہے۔آپریشن کے دوران کسی بھی ممکنہ مزاحمت کو روکنے کے لئے واٹر کینن اور پرژن وین بھی موقع پر موجود رہی۔

More posts