Baaghi TV

عرب لیگ نے یمن اور لیبیا میں مداخلت پر کیا خبردار

عرب لیگ نے یمن اور لیبیا میں مداخلت پر کیا خبردار
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط کا نے لیبیا اور یمن کے بحرانوں میں غیر عرب ممالک کی مداخلت کے خطرے کو باور کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لیبیا میں جارحیت کو روک کر سیاسی حل کی جانب واپس لوٹا جائے۔

ابو الغیط نے لیبیا میں بالخصوص دارالحکومت طرابلس کے اطراف خطرناک جارحیت کی صورت حال کو پریشان کن قرار دیا۔ اس کے نتیجے میں لیبیا کے بحران کے مربوط سیاسی تصفیے تک پہنچنے کے لیے جاری عرب اور بین الاقوامی کوششیں پیچیدگی کا شکار ہو گئی ہیں۔

عرب لیگ کے جنرل سکریٹریٹ کے ایک ذمے دار ذریعے کے بیان کے مطابق ابو الغیط نے لیبیا میں تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جارحیت میں کمی لائیں، فائر بندی کے لیے متفقہ اقدامات کو یقینی بنائیں اور سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کریں۔

More posts