Baaghi TV

آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

باغی ٹی وی : احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے نیب کو فرد جرم کے لیے ویڈیو لنک انتظام کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر حکم نامہ جاری کیا۔ جعلی اکاؤنٹس کیسز کے ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر عدالت پیشی سے معذرت کرلی۔ آصف علی زرداری نے موقف اپنایا کہ کورونا اور بیماریوں کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتا۔
احتساب عدالت نے صدرآصف علی زرداری سمیت 14ملزمان 4 اگست کوطلب کرلیا۔ عدالت نے آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کو ویڈیو لنک انتظام کرنے کا حکم دے دیا۔

More posts