Baaghi TV

اعتکاف میں بیٹھا شخص مسجد کی بالکونی سے گر کر جاں بحق

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں اعتکاف میں بیٹھا ہوا شخص پراسرار طور پر مسجد کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق 32 سالہ ایاز نیوکراچی سیکٹر ساڑے پانچ کا رہائشی اور خضری مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا ہوا تھا۔ ہفتے کو وہ فجر کی نماز پڑھ کر بالکونی میں سوگیا تھا کہ پراسرار طور پر نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ بالکونی کی باؤنڈری وال نہیں تھی، مذکورہ شخص سوتے ہوئے کروٹ لیتے ہوئے نیچے گر کر جاں بحق ہوا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

More posts