Baaghi TV

عائزہ خان کا اپنے مداحوں کو ایک خاص پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے تمام مداحوں کے نام ویڈیو میں ایک خاص پیغام شئیر کیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تمام مداحوں کے نام ایک خاص پیغام کی ویڈیو شئیر کی اس ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو یہ میرا خاص پیغام میرے تمام مداحوں کے لئے ہے انہوں نے ویڈیو میں تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیار اور آپ کی سپورٹ پر آپ سب کا بے حد شکریہ

اور انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں آپ کو جواب نہیں دے پاتیں اداکارہ نے کہا کہ بعض دفعہ ایسے ہوتا ہے کہ آپ لوگ مجھے میسجز کر رہے ہوتے ہیں میں دیکھ رہی ہوتی ہوں لیکن جواب نہیں دے پاتی لیکن میں سارے میسجز پڑھتی ہوں اور مجھے بہت اچھے لگتے ہیں سب کے میسجز ویڈیو کے آخر میں انہوں مداحوں سے کہا کہ وہ انہیں فولو کرتے رہیں اور اپنے پیار اور خلوص بھرے پیغام شئیر کرتے رہیں


ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ایک خاص پیغام میرے تمام مداحوں کے لئے جبکہ اداکارہ نے دو ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے فینز لو اور لو مائے فینزبھی لکھا

واضح رہے عائزہ خان نے پاکستان کی تاریخ کے مقبول ڈرامے میرے پاس ہو تم میں مہوش کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جن میں ان کے ہمراہ ہمایوں سعید نے دانش کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈراما سیریل میرے پاس تم ہوپاکستان کی تاریخ کا مقبول اور کامیاب ترین ڈرامہ تھایہ ڈراما اتنا مقبول ہوا کہ اس کی آخری قسط کو سینما میں دکھایا گیا جسے دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے

ڈرامے کی کہانی کو مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ تنقید کے باوجود اس ڈرامے کو بہت زیادہ دیکھا گیا اور سوشل میڈیا پر آئے دن اس ڈرامے سے متعلق کوئی نہ کوئی بحث ہوتی رہی اور اس پر تبصرے کئے گئے ڈرامے میں عائزہ خان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اورحرا مانی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے

More posts