Baaghi TV

پھلروان وزیراعظم پاکستان کے ترجمان ندیم افضل چن نے آج پھلروان میں احساس امداد پروگرام کا افتتاح کیا

پھلروان
وزیراعظم پاکستان کے ترجمان ندیم افضل چن نے آج پھلروان میں احساس امداد پروگرام کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنربھلوال عثمان جلیس بھی تھے ۔ ندیم افضل چن نے اس موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ حق داروں کو حق مل رہاہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں کوشش کی جارہی ہے کہ کسی بھی حقدار کو سفارش کی ضرورت نہ پڑے بلکہ گھر بیٹھے وہ اپلائی کریں اور حقدار ہونے کی صورت میں امدادی رقم مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو موثر عوامی آگاہی مہم کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے، سماجی فاصلہ اور ایس او پی پر عمل درآمد ہی اس وباء کی روک تھام میں موثر کردار کرسکتا ہے

More posts