Baaghi TV

سرگودھا تھانہ کوٹ مومن پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ

سرگودھا تھانہ کوٹ مومن پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ ڈی پی او فیصل گلزار نے نوٹس لے لیا ڈی ایس پی کوٹ مومن سے رپورٹ طلب
سرگودھا تھانہ کوٹ مومن پولیس ملزم یاسر کو جو کہ بھتہ خوری اور دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا کو برآمدگی اسلحہ و مال مسروقہ کے لیے لے جارہی تھی کہ ہجن کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور ملزم یاسر کو چھڑا کر لے گئے پولیس کے پیچھا کرنے پر ملزمان یاسر کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کو برائے طبی امداد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

More posts