Baaghi TV

جج سرگودھا کی مشاورت سے عدالت ہائے دیوانی بھیرہ میں ڈیوٹی جج تعینات کرنے کا فیصلہ

بھیرہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سینئر سول جج سرگودھا کی مشاورت سے عدالت ہائے دیوانی بھیرہ میں ڈیوٹی جج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحصیل بار بھیرہ کے صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری رانا محمود ناصر عزیز ایڈووکیٹ، محمد علی حسنین ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے ڈیوٹی ججز کے تقرر پر ڈسٹرکٹ جوڈیشری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تحصیل بھیرہ کی عوام کو بھلوال جانے کی بجائے انصاف کی سہولت گھر کی دہلیز پر ہی میسر رہے گی۔

More posts