Baaghi TV

بھیرہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے شہید اسلام آباد پولیس کے ایس آئی اسلم گل کی نماز جنازہ بھیرہ میں ادا کردی گئی

بھیرہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے شہید اسلام آباد پولیس کے ایس آئی اسلم گل کی نماز جنازہ بھیرہ میں ادا کردی گئی کار چھین کر فرار ھوتے ڈکیتوں پر دلیری کا مظاہرہ کرتے ایس آئی اسلم گل نے فائرنگ کی اسلام آباد پولیس ذرائع
کار ڈکیتی کرنے والوں کی جوابی فائرنگ سے ایس آئی اسلم گل شہید ھوا۔ اسلام آباد پولیس ذرائع شہید اسلم گل کی نماز جنازہ میں ایس پی چوہدری خالد رشید نے اسلام آباد پولیس کی نمائندگی کی نماز جنازہ میں پنجاب پولیس کی نمائندگی اے ایس پی بھلوال میڈم ماہم نے کی شہید ایس آئی اسلم گل کے ورثا میں دو بیٹے،ایک بیٹی اور ایک بیوہ ہیں شہید ایس آئی اسلم گل بھیرہ کے محلہ پراچگان کچا وہڑہ کا رھائشی تھا۔شہید ایس آئی اسلم گل کے جسد خاکی کو پولیس دستہ نے سلامی دی شہید ایس آئی اسلم گل کو پورے پولیس اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان بھیرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

More posts