Baaghi TV

بادشاہی مسجد میں بیہودہ لباس پہنے خواتین کے داخلے پر پابندی لگانے کے مطالبہ

بادشاہی مسجد میں بیہودہ لباس پہنے خواتین کے داخلے پر پابندی لگانے کے مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بادشاہی مسجد میں بیہودہ لباس پہنے خواتین کے داخلے پر پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے

قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بادشاہی مسجد میں خواتین کا بیہودہ لباس میں داخلہ انتہائی ناقابل برداشت ہے،بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ کے وقت خواتین غیر شرعی لباس میں نماز ادا کرنے کرنے آتی ہیں

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ جو مسجد کے تقدس اور حرمت کی کھلی خلاف ورزی ہے،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بادشاہی مسجد میں غیر شرعی لباس پہنے والی خواتین کے داخلے پر فوری پابندی لگائی جائے

More posts