Baaghi TV

بھارت کی نصف آبادی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا اندیشہ

بھارت کی نصف آبادی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا اندیشہ

باغی ٹی وی : بھارت کی ایک سرکاری کمیٹی جسے کورونا وائرس کی پروجیکیشن کے حوالے سے ذمہ داری دی گئی ہے نے کہا ہے کہ آئندہ برس فروری تک ملک کی ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی میں سے لگ بھگ نصف آبادی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

کمیٹی کے مطابق اس سے اس وبا کے پھیلاؤ میں کمی آنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں 75 لاکھ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور یہ امریکا کے بعد دوسرا سب سے زیادہ وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد والا ملک ہے.
تاہم ستمبر کے مہینے میں وبا کی پیک (بلند ترین شرح) کے بعد اب اس میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، اور ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں اب اوسطاً روزانہ 61 ہزار 390 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

انڈین انسٹیٹوٹ فار ٹیکنالوجی کانپور کے پروفیسر اور سرکاری کمیٹی کے رکن منندرا اگروال کہتے ہیں کہ ہمارے میتھیمیٹیکل ماڈل کے تخمینے کے مطابق اس وقت آبادی کا 30 فیصد حصہ وبا میں مبتلا ہوچکا ہے اور یہ فروری تک 50 فیصد ہوجائے گا۔

More posts