Baaghi TV

بھارتی ٹی وی پروگرام کے بعد مسلم اینکر کو دیکھ کر ہندو لیڈر پنڈت گوتم نے کیا کیا

بھارت میں مذہبی انتہاپسندی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ تازہ ترین واقعہ میں ایک ٹی وی پروگرام کے بعد ’ہم ہندو‘ تنظیم کے بانی پنڈت اجے گوتم نے مسلم اینکر کو دیکھ کر ہاتھوں سے آنکھیں بند کر لیں۔
بھارت : مسلمان کیپٹن کو رات کے اندھیرے میں‌ لوہے کے راڈ مار کر مار دیا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندی نیوز چینل ’نیوز 24‘ کے ایک پروگرام میں پنڈت اجے گوتم موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام کے بعد دوسرا پروگرام شروع ہوا جس کے اینکر سعود محمد خالد مسلمان تھے۔سعود کو دیکھتے ہی پنڈت گوتم نے اپنی آنکھیں بند کر لیں۔

دریں اثنا ’نیوز 24‘ کی پروموٹر انورادھا پرساد نے پنڈت اجے گوتم کو آئندہ اپنے اسٹوڈیو میں نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف نفرت عروج پر ہے۔ ملک میں آئے روز مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

More posts