Baaghi TV

سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی بھارتی اپیل پھر سے مسترد

پاکستان نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی بھارتی اپیل پھر سے مسترد کر دی.

تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے نے بھارتی ریلوے کی جانب سے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس ٹرین آپریشن بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے کی جانے والی اپیل مسترد کردی۔

وزارت ریلوے نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ بھارت جانے والی سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کا آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا۔وزارت ریلوے نے دفتر خارجہ کی منظوری کے بعد بھارت جانے والی دونوں ٹرینوں کو تاحال نہ چلانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے تھر ایکسپریس کو بند کرنے کا اعلان کیا جس پر بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کی منتیں شروع کر دیں.وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ تھرایکسپریس بند کررہا ہوں،کسی میں ہمت ہے توچلا کر دکھائے،
بھارت نے اب پھر اپیل کی ہے کہ ٹرین سروس بحال کی جائے جس کو پاکستان نے مسترد کر دیا ہے .

More posts