Baaghi TV

بھیرہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں یہ خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ نے ایوان صدر میں ہونے والی ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا

بھیرہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے پر توجہ دی جائے یہ خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ نے ایوان صدر میں ہونے والی ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیانشست کا اہتمام وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے اشتراک سے کیا گیا تھا اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ نور الحق قادری و دیگر بھی موجود تھے پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا ک فروغ عم میں دینی مدارس حکومت کے معاون ہیں وزارت تعلیم دینی مدارس کے متعلق اپنی آراء پر نظرثانی کرے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے اقدامات اٹھا کر دینی مدارس کے طلباء کو بھی سرکاری مدارس کے طلباء کے ہم پلہ سمجھے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں رائج نظام تعلیم امن و آشتی کا درس دیتا ہے اور اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ بعض مدارس انتہا پسندی اور دہشتگردی کا سبب بن رہے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ہم حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے پاکستان ہمارا ملک ہے اس کو خوشحال دیکھنا ہم سب کی دلی خواہش ہے جسے پورا کرنے کے لئے حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے

More posts