Baaghi TV

بلاول بھٹو کے بیان پر اسد عمر کا رد عمل حقیقت کے منافی اور غیرزمہ دارانہ ہے شازیہ مری

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر اسد عمر کا رد عمل حقیقت کے منافی اور غیرزمہ دارانہ ہے-

باغی ٹی وی : شازیہ مری کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث انسان مر رہے ہیں اور نیازی حکومت ڈرامہ بازی میں مصروف ہے معیشت انسانی صحت سے مشروط ہے سندھ حکومت کو اپنے شہریوں کی صحت اور زندگی عزیز ہے-

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر اسد عمر کا رد عمل حقیقت کے منافی اور غیرزمہ دارانہ ہے اسد عمر میں اہلیت ہوتی تو انہیں وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ کیا جاتا –

برخوردار:کورونا پرسیاست نہ کریں‌:انسانیت کی زندگی کاسوال ہے:اسد عمرکی بلاول…

انہوں نے کہا کہ قوم پوچھتی ہے کہ کورونا کے حوالے سے ملنے والے پیسے کہاں ہیں، بدقسمتی کی بات یہ ہے ملک پر نالائقوں کی حکومت مسلط ہے-

شازیہ مری نے بلاول بھٹو کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں اگر کورونا وبا پھیلی اور خدانہ خواستہ بھارت جیسے حالات ہوئے تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے یہ ایک المیہ ہے کہ عمران نیازی کو کسی چیز کی سمجھ نہیں اور وہ ملک کے اہم عہدے پر مسلط کیئے گئے ہیں-

سندھ میں حکومت ہماری:کرونا کی وجہ سے بھارت والی صورتحال ہوئی تو ذمہ…

More posts