Baaghi TV

بوٹ بیسن پر لڑکے اور لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کے قتل کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے اور اب تک کی تحقیقات میں دہرے قتل کی وجہ سامنے آگئی تحقیقاتی حکام کے مطابق ہجرت کالونی کے رہائشی لڑکے اور لڑکی کا قتل طے شدہ منصوبہ نہیں تھا بلکہ یہ دہرا قتل اچانک ہونے والی لڑائی کے بعد کیا گیا اور قاتل گاڑی میں ہی موجود تھا تحقیقاتی حکام نے بتایاکہ مقتول لڑکی رفع حاجت کرنے کیلئے ایک سنسان جگہ پر رکی، وہیں وہ فور وہیل گاڑی بھی کھڑی تھی جس میں ملزم اسلحے سمیت بیٹھا تھا لیکن اندھیرے کے باعث لڑکی کو نظر نہیں آیا، وہ جب فارغ ہوئی تو پتہ چلا کہ گاڑی میں کوئی موجود ہے جس پر لڑکی نے شور مچایا تو لڑکے اور گاڑی میں بیٹھے ملزم کے درمیان پہلے تلخ کلامی اور پھر لڑائی ہوگئی حکام کے مطابق جھگڑے کے بعد گاڑی میں بیٹھے ملزم نے دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیااور پھر مائی کولاچی کی جانب فرار ہو گیا۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ ایک عینی شاہد نے پولیس کو جھگڑے اور پورے قصے کی تصدیق کر دی ہے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی فوٹیج میں واردات سے قبل یہ گاڑی مائی کولاچی کی جانب سے بوٹ بیسن آتی ہوئی بھی دکھائی دیتی ہے تاہم تاحال نہ ہی ملزم کی شناخت ہوپائی ہے نہ ہی اس کو گرفتار کیا جاسکا ہے خیال رہے کہ یکم فروری کو کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں فائرنگ سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور مرد جاں بحق ہو گئے تھے جن کی شناخت عدنان اور عینی کے ناموں سے ہوئی تھی۔

More posts