Baaghi TV

پریمیئرلیگ کھیلنے کے لیے کس کس کو ملی اجازت

پریمیئرلیگ کھیلنے کے لیے کس کس کو ملی اجازت

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور محمد عرفان کو این او سی جاری کیے۔ ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے بعد یہ پہلی لیگ ہے جس کے لیے قومی کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے رابطہ کرنے پر انہیں بھی این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض، آصف علی، شاہد آفریدی اور محمد عامر کے بھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں معایدے ہو چکے ہیں۔ محمد نواز، عماد وسیم اور محمد موسیٰ بھی بی پی ایل کے لیے سائن کرنے والوں میں شامل ہیں۔

More posts