Baaghi TV

پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے پر اوگرا کا آئل کمپنیوں کے خلاف سخت اقدام

پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے پر اوگرا کا آئل کمپنیوں کے خلاف سخت اقدام

‏اوگراکاپیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی ذمہ دارآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کےخلاف ایکشن، پوماانرجی کو50لاکھ روپےاورشیل کمپنی کوایک کروڑروپےجرمانہ کردیا . اسی طرح‌ٹوٹل پارکوکوتیل کی ذخیرہ اندوزی کرنےپرایک کروڑروپےکاجرمانہ کیا گیا .

اوگرانےقوانین کی خلاف ورزی پربڑی آئل کمپنیوں کوجرمانےکردیئے.اٹک پیٹرولیم پربھی50لاکھ روپےکاجرمانہ عائدکیاگیاہے‏آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نےغیرقانونی طورپرپیٹرول اورڈیزل ذخیرہ کیاہواتھا.گوکمپنی اورحیسکول کوبھی50- 50لاکھ روپےکاجرمانہ عائدکیاگیا
تمام کمپنیوں کو30دنوں میں جرمانےکی رقم جمع کرانےکی ہدایت کردی گئی
تمام کمپنیوں کوپیٹرول پمپس پرتیل کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے . اس کے علاوہ اوگرا نے سخت نوٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏پیٹرولیم منصوعات کابحران ختم نہ ہواتوکمپنیوں کےلائسنس معطل کئےجاسکتےہیں

More posts