Baaghi TV

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کی توسیع پر وزارت قانون نے رد عمل دے دیا

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کی توسیع پر وزارت قانون نے رد عمل دے دیا

باغی ٹی و ی : وزارت قانون نے چیئرمین نیب، ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نیب کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وزارت قانون کو تجویز دی گئی تھی کہ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی جائے۔

وزارت قانون نے تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ عہدوں کی مدت ملازمت دیگر خود مختار اداروں میں مدت ملازمت کے عین مطابق ہے اور نیب ملازمت کی مدت میں توسیع کی واضح وجوہات پیش نہیں کر سکا۔

واضح‌ رہے کہ نیب پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بہت زیادہ پریشر ہے کہ وہ حکومت کے خلاف کروائی نہیں‌کرتی اور نیب حکومت گھڑ جوڑ ہے . اس سلسلے میں‌عدالتوں بھی یہ کہ چکی ہیں‌ کہ نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیاجا رہا ہے .

More posts