Baaghi TV

چیف جسٹس آف پاکستان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

چیف جسٹس آف پاکستان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کرونا ٹیسٹ‌ کیا گیا جس کی رپورٹ ‌نیگٹیو آئی ہے. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے ایک ملازم نیب قاصد احسن کو کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد اس کا ٹیسٹ کرایا گیا تو ٹیسٹ کلیئر نہیں‌تھا پھر دوسری مرتبہ ٹسیٹ کرایا گیا تو ٹسیٹ پوزیٹو آگیا. جس کے بعد نیب قاصد احسن کو قرنطینہ کے لیے بھیج دیا گیا ،

اس کے بعد چیف جسٹس گلزار احمد ، ان کے اہل خانہ اور چیف جسٹس کے سیکریٹری کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا .جس کا رزلٹ‌ نگیٹو آیا . اسی طرح چیف صاحب سمیت سب افراد جن کا چیف جسٹس سے تعلق بنتا تھا سب کا رزلٹ نیگٹو رہا .اور تسلی کر لی گئی کے چیف صاحب سے متعلقہ افراد وباء سے محفوظ ہیںِ

More posts