Baaghi TV

کرونا کی خبر سننے کے بعد بلاول کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

کرونا کی خبر سننے کے بعد بلاول کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف سے ٹیلی فون کر کے صحت کے بارے میں دریافت کیا

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا کہ آپ کورونا سے متاثر ہوٸے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری بھی آپ کی جلد صحتیابی کے لیٸے دعا گو ہیں

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے میان نواز شریف کی صحت دریافت کیا .بلاول بھٹو نے شھباز شریف اور میان نواز شریف کی جلد صحتیابی کیلیٸے بھی دعا کی نے کہا کہ یہ وقت اکٹھا ہوکر قوم کو کورونا سے نجات دلانے کیلیٸے جدوجہد کا وقت ہے ،
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی کہ شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، گزشتہ رات شہباز شریف کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی،

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں، گزشتہ روز تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار، فرخ حبیب، جے یو آئی (ف) کی شاہدہ اختر علی، ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری، سینیٹر ثنا جمالی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

More posts