Baaghi TV

کورونا وائرس مریض کا عدم سہولیات کے خلاف احتجاج

مظفرآباد دارلحکومت مظفرآباد کے ایمز اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کو آئسولیشن اسپتال شفٹ کرنے کے لیے ایمبولینس کی سہولت فراہم نہ کی جا سکی ۔
لواحقین صبح پانچ بجے سے ایک بجہ تک اسپتال میں گردوں اور کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا مریض کو شفٹ کرنے کے لیے ایمبولینس مانگتے رہے ۔

مریض کو آئسولیشن اسپتال شفٹ کرنے کے لیے بار بار رابطہ کے باوجود ایمبولینس فراہم نہیں کی گئی ۔ورثا احتجاجا مریض کو مرکزی ایوان صحافت لے آئے ۔ایمز اسپتال نے اپنی ذمہ داری پوری کی،کووڈ مریضوں کو شفٹ کرنا ڈی ایچ او کی ذمہ داری ہے۔ای ڈی ایمز اسپتال مسعود بخاری

More posts