Baaghi TV

ڈسٹرکٹ ملیر میں کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی عروج پر

ڈسٹرکٹ ملیر میں کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی عروج پر

ڈسٹرکٹ کورنگی سے ختم کی جانے والی تقاریب ملیر ڈسٹرکٹ منتقل کردی گئی ۔ڈسٹرکٹ ملیر کی حدود میں فارم ہاوسیز کی بکنگ کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
شہر بھر کی تقاریب ملیر ڈسٹرکٹ کے فارم ہاوسیز میں منعقد کی جارہی ہیں ۔ڈسٹرکٹ ملیر کے فارم ہاوسیز ہی نہیں پارک گراونڈ میں بھی غیر قانونی تقاریب منعقدکی جارہی ہیں۔

کرونا ایس او ہیز کی وائیلیشن پر ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور لغاری اور میونسپل کمشنر زین العابدین نے مکمل خاموشی اختیار کی ہے۔ملیر پولیس بھی کروانا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مبینہ طور پر خاموش ہے۔ایس ایچ او ملیر سٹی کا کہنا ہے کہا تقاریب کے انعقاد کا علم نہیں چیک کروارہے ہیں ۔

More posts