Baaghi TV

ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی واضح کمی ہوگئی۔

کمپنیز ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 155.35 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.50 روپے میں دستیاب تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.40 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ رواں سال جون سے لے کر اب تک ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 35 پیسے کمی ہوچکی ہے۔
واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

More posts