Baaghi TV

الیکشن کمیشن کا جھوٹی خبریں پھیلانے پر پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کی خبریں بالکل بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے کہا ہے، کہ انتخابات میں تاخیر کی خبریں بلکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں ، الیکشن کمیشن ان خبروں کی پرزور تردید کرتا ہے ، انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بلکل جھوٹی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ایسی گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں۔

More posts