Baaghi TV

ایمان علی نے ملٹی پل اسکلیروسز کے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا

پاکستانی معروف اداکارہ ایمان علی نے جان لیوا بیماری ملٹی پل اسکلیروسز میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے کیرئیر میں درپیش مسائل اور اس کے ساتھ رہتے ہوئے زندگی کی جدوجہد سے متعلق اپنے مداحوں کو بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے 02 منٹ اور 3 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 2006 میں وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں، ہر میگزین کے سرورق پر میری تصویر ہوتی تھی ایسے میں شعیب منصور کی فلم کی آفر آجانا غرض کہ سب کچھ بہترین چل رہا تھا کہ ایسے میں ملٹی پل اسکلیروسز جیسی جان لیوا بیماری کی تشخیص ہوئی
https://www.instagram.com/tv/B8RNxdfn-Ca/?igshid=1u7ptuolp2q66
انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ میری زندگی کا سب سے بڑا چیلنج بن گیا اداکارہ نے کہا لوگوں کو اس بارے میں پتہ ہی نہیں ہے کہ ملٹی پل اسکلیروسز میں ہوتا کیا ہے اس کے ساتھ زندگی گزارنا کتنا اذیت ناک ہے

اداکارہ نے بیماری کی علامات بتاتے ہعئے کہاکہ اسکرپٹ پڑھتے ہوئے انہیں اچانک دھندلا نظر آنا آٹھ گھنٹے سونے کے باوجود تھکن دور نہیں ہوتی ہر وقت بس ایک ہی ڈر لگا رہتا ہے کہ آج کا دن کیسا گزرے گا

ایمان علی نے کہا کہ افسوس اس چیز کا ہے کہ کبھی کسی نے اس بات کا اعتراف ہی نہیں کیا کہ میں نے اتنی تکالیف جھیلنے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری کام کرتی رہی اور شادی بھی کرلی

انہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا خیال رکھیں کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو اسے نظر انداز نہ کریں بلکہ فوراً نیورولوجسٹ سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ تشخیص کے فوری بعد معالج سے رابطہ آپ کو زندگی بھر کی معذوری سے بچا سکتا ہے
ایم ایس ملٹی پل اسکلیروس کو ہرانے میں اپنی طاقت خود بنو

واضح رہے کہ ایمان علی کی نئی فلم ٹچ بٹن عیدالفطر پر سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

More posts