Baaghi TV

فیصل واوڈا سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس نہ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سمیت پارٹی رہنماؤں کے اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جب کہ چاروں صوبوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کے اعتراضات مسترد کردیے گئے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ نےخیبرپختونخوا سے لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور نجیہ اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سینیٹ کی ٹکٹوں پر سندھ کی تنظیم کو آج شام ویڈیو لنک پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور 4 بجے تحریک انصاف سندھ کا ویڈیو لنک اجلاس بلایا گیا ہے جس میں وزیراعظم ایم این ایز اور ایم پی ایز کے تحفظات دور کریں گے۔

More posts