Baaghi TV

فاسٹ باولر شاہین آفریدی اور حارث روف کا قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ

شاہین آفریدی اور حارث رؤف قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کے معترف

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کے معترف ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف نے قلندررز کے سی ای او عاطف رانا، سی او او ثمین رانا اورڈائریکٹر عاقب جاوید سے ملاقات کی،

دونوں فاسٹ باولرز کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر مکمل ہونے اور اس کی ورکنگ پر بریفنگ دی گئی

فاسٹ بولرز نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کو عالمی معیار کا قرار دے دیا

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے نوجوان باولرزکو ٹپس بھی دیں۔

More posts