Baaghi TV

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے اپنےتمام مشیروں کو فارغ کر دیا

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے اپنےتمام مشیروں کو ان کے عہدوں سے ہٹاتےہوئے ان کےساتھ طے پائے تمام معاہدے ختم کردیے ہیں اور انہیں مشیر کے عہدوں کی وجہ سے حاصل تمام مراعات بھی واپس لے لی گئی ہیں۔

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی’وفا’ نے صرف اتنا بتایا ہے کہ صدر عباس نے اپنے تمام مشیروں کو فارغ کردیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق محمود عباس کے اس اقدام کےپیچھے فلسطینی اتھارٹی کو درپیش مالی بحران ہے۔صدر عباس نے مختلف شعبوں کے لیے بڑی تعداد میں مشیر مقرر رکھے تھے۔

رواں سال فروری سےفلسطینی اتھارٹی اس وقت ایک نئے مالی بحران کا شکار ہوگئی تھی جب تک اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء ٹیکسوں کی رقم روکنے کا اعلان کیا تھا۔

More posts