Baaghi TV

فردوس شمیم نقوی نے سندھ حکومت کو چور حکومت کہہ دیا

سندھ حکومت چور حکومت ہے فردوس شمیم نقوی کا سندھ حکومت پر الزام

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں نااہل اور چور حکومت ہے جس نے کچرے سے لے کر پانی تک کراچی والوں کا کوئی مسلہ حل نہیں کیا۔ کے فور پر اب تک صرف بیس فیصد کام ہوا ہے اور تاجروں اور صنعتکار کماتے بہت ہیں انہیں ٹیکس دینا پڑے گا

پی ٹی آئی کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں سندھ میں ایک نااہل اور چور حکومت ہے جس نے کراچی والوں کا کچرے سے لے کر پانی کی فراہمی تک کوئی مسلہ حل نہیں کیا۔

فردوس شمیم نقوی کہا کہنا تھاکہ صنعتکار ہوں یا پھر ٹرانسپورٹرز اچھا خاصا کماتے ہیں ٹیکس دینا ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبہ پر اب تک صرف بیس فیصد ہی کام ہوا ہے منصوبے سے شہریوں کو جلد پانی ملنے والا نہیں۔

More posts