Baaghi TV

غزہ پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر جھڑپوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 23 سالہ احمد القرا جمعے کے روز خان یونس کے مشرق میں پیٹ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔ وہ فلسطینیوں کی جانب سے ہفتہ وار مظاہرے میں شریک تھا جس میں پناہ گزینوں کے لیے حق واپسی اور غزہ پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کی ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحدی باڑ کے نزدیک 5500 کے قریب مظاہرین اور بلوائی جمع ہو گئے تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مظاہرین نے بم اور دھماکا خیز مواد پھینکے اور باڑ کے نزدیک آنے کی کوشش کی۔

مارچ 2018 کے اواخر میں اسرائیل اور غزہ پٹی کے درمیان سرحدی باڑ پر احتجاجی مظاہروں کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 296 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں اکثریت نے احتجاجی مظاہروں میں اور دیگر نے اسرائیلی فضائی حملوں یا توپوں کی گولہ باری میں اپنی جان گنوائی۔

More posts