Baaghi TV

حریم شاہ کی مفتی قوی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور مشہور یو ٹیوبر پاکستانی نژاد کینیڈین شاہ ویر جعفری سمیت دیگر افراد کے بعد ٹک ٹاک ستار حریم شاہ کی ایک تصویر مفتی عبدالقوی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

تصویر میں حریم شاہ کالے رنگ کا لباس پہنی ہوئی ہے جبکہ مفتی عبد القوی بادامی رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں

سوشل میڈیا پر اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کر لیا اور تصویر کو صارفین کی جانب شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

سوشل میڈیا صارف افتخار علی نے قندیل بلوچ کے ساتھ مفتی قوی کی تصویر لگا کر کہا کہ مفتی صاحب کافی نیک دل ہیں خواتین کو سیلفی لینے کی فوراً اجازت دے دیتے ہیں


جبکہ فرح راجہ نے حریم شاہ کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ خود کو ایک بریک دیں اور اپنا خیال رکھیں سیاست سے دور ہو جائیں اعر درامہ یا فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی کوشش کریں

More posts