Baaghi TV

طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم

متحدہ عرب امارات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہے جب کہ دبئی ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے جس کے بعد مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فلائٹ سے متعلق انکوائری پر معلومات لے کر ائیر پورٹ آئیں۔

عمران خان کی حکومت کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے، مولانا فضل الرحمن

پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیز بارشوں کے پیش نظر متعدد اسکولوں میں جلدی چھٹی کر دی گئی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد بل بورڈز بھی گر گئے ہیں۔نشیبی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔

فیصلےاس طرح ہوں گے تو نہ جانے کتنے مندر، مسجد اورچرچ توڑنے پڑیں گے،سابق جج سپریم کورٹ

سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات میں بارش کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں، ایک ویڈیو میں دبئی میں تیز بارش کے باعث شاپنگ مال کی چھت سے پانی آبشار کی طرح بہتا دکھائی دے رہا ہے جب کہ بارش کا پانی متعدد دکانوں میں داخل ہو چکا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت بھی پیدا ہو گئی ہے۔

اس تمام صورتحال میں حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارات میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مولانا فضل الرحمن دھرنے میں غلط معلومات کا سہارا لیکرشرکاء کوتسلیاں دینےلگے

More posts