Baaghi TV

نادرا آفس جتوئی میں غنڈہ راج سیکورٹی گارڈ نے تشدد کر کے خاتون کو زخمی کردیا

نادرا آفس جتوئی میں غنڈہ راج سیکورٹی گارڈ نے تشدد کر کے خاتون کو زخمی کردیا مشتعل ہجوم نے روڈ بلاک کردی نادرا آفس جتوئی میں غنڈہ راج قائم ہوچکا ہے اور آئے روز عورتوں اور مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے آج بھی نادرا آفس جتوئی میں ایک ناخوشگوار واقعہ ہوا جس میں سیکورٹی گارڈ نے خاتون پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا جس سے وہاں موجود افراد نے مشتعل ہوکر کرم داد قریشی تا پرمٹ روڈ بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اطلاع ملنے پر مقامی پولیس تھانہ جتوئی موقع پر پہنچ گئی اور روڈ کھلوا کر معاملہ رفع دفع کردیا

مجیب الرحمان شامی تحصیل باغی ٹی وی مظفرگڑھ

More posts